QR CodeQR Code

کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 8 ارب 52 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری

17 Jan 2015 21:21

اسلام ٹائمز: پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 21 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2014-15ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں کشمیر افیئرز اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن کے لئے 8 ارب 52 کروڑ 49 لاکھ 64 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 21 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے لئے 21 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 14 میگاواٹ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے چار ارب 5 کروڑ روپے، کیران بائی پاس روڈ کے لئے چار کروڑ روپے، آزاد کشمیر بلاک کے لئے 4 ارب 18 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433263/کشمیر-افیئرز-اینڈ-گلگت-بلتستان-ڈویژن-کیلئے-8-ارب-52-کروڑ-49-لاکھ-64-ہزار-روپے-کے-فنڈز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org