QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ جلد خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے، شیریں مزاری

18 Jan 2015 22:10

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری بیان میں پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد میں پارٹی کارکن کی ہلاکت کے پیچھے رانا ثنائ اللہ کا ہی ہاتھ تھا، جبکہ ان سے سانحہ ماڈل ٹاون کے سبب ہی وزارت سے بھی استعفیٰ لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف رانا ثنااللہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور وہ جلد خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں پارٹی کارکن کی ہلاکت کے پیچھے رانا ثنااللہ کا ہی ہاتھ تھا، جبکہ ان سے سانحہ ماڈل ٹاون کے سبب ہی وزارت سے بھی استعفیٰ لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ بھی فیصل آباد قتل ہونے والے کارکن کے قتل کا ذمہ دار رانا ثنا اللہ کو قرار دے چکے ہیں، اس سے قبل بھی رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹاون اور فیصل آباد کے واقعات کی ذمہ داری لینے سے انکار کرتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 433490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433490/رانا-ثناء-اللہ-جلد-خود-کو-سلاخوں-کے-پیچھے-پائیں-گے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org