QR CodeQR Code

چارلی ہیبڈو اخبار کے دفتر پر حملہ امریکا یا اسرائیل کی کارروائی ہے، فرانسیسی سیاسی رہنما

18 Jan 2015 22:22

اسلام ٹائمز: نیشنل فرنٹ پارٹی کے سابق سربراہ جین میری لی پین کا روسی اخبار کو دیئے گئے انٹریو میں کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد مغرب اور اسلام کے درمیان خلا پیداکرکے دونوں کے درمیان خانہ جنگی شروع کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیرس میں غیر ملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی سیاسی جماعت کے سابق سربراہ جین میری لی پین کا کہنا ہے کہ پیرس میں چارلی ہیبڈو اخبار کے دفتر پر حملہ امریکی یا اسرائیلی ایجنسیوں کی کارروائی ہے۔ فرانسیسی سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ پارٹی کے سابق سربراہ جین میری لی پین کا روسی اخبار کو دیئے گئے انٹریو میں کہنا تھا کہ اخبار کے دفتر پر حملے کے پیچھے امریکا یا اسرائیل کی کوئی سازش ہو سکتی ہے کیونکہ ان حملوں کا مقصد مغرب اور اسلام کے درمیان خلا پیدا کر کے دونوں کے درمیان خانہ جنگی شروع کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات نہایت ہی مضحکہ خیز ہے کہ اخبار کے دفتر پر حملہ کرنے والے بھائیوں میں سے ایک کا شناختی کارڈ وہیں گر گیا ہو کیونکہ یہ بلکل اسی طرح ہے جب 9/11 کے واقعے کے بعد جہاز ہائی جیک کرنے والے شخص کا پاسپورٹ نیویارک میں زمین پر گرا ملا تھا۔ جین میری لی پین نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو 15 لاکھ افراد نے ان حملوں کے خلاف مارچ کیا اور اپنے آپ کو’’ چارلی ‘‘ کہا میرے خیال میں وہ تمام افراد ’’چارلی‘‘ نہیں بلکہ ’’چارلی چپلن‘‘ تھے۔

واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو نے توہین آمیز خاکے شائع کئے تھے جس پر نامعلوم افراد نے اس کے دفتر پر حملہ کرکے 12 افراد کوہلاک کردیا تھا جب کہ پولیس کی کارروائی کے دوران بھی متعدد افراد مارے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 433495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433495/چارلی-ہیبڈو-اخبار-کے-دفتر-پر-حملہ-امریکا-یا-اسرائیل-کی-کارروائی-ہے-فرانسیسی-سیاسی-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org