QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کی سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی یقین دہانی

20 Jan 2015 23:14

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردی ہے۔ شہداء فورم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں چہلم کی تقریب کے بعد شہداء فورم کے صدر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، زخمی بچوں کے علاج کے لیے جو بھی کرنا پڑا صوبائی حکومت کرے گی۔ شہداء فورم کے صدر عابد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وعدہ نے کیا ہے کہ سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کردی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 433978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433978/خیبر-پختونخوا-حکومت-کی-سانحہ-پشاور-تحقیقاتی-رپورٹ-15-روز-کے-اندر-پیش-کرنے-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org