QR CodeQR Code

داعش سے کسی ایک ملک کو نہیں، پوری دنیا کو خطرہ ہے، جان کیری

24 Jan 2015 00:45

اسلام ٹائمز: عالمی اقتصادی فورم پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ چار ماہ پہلے داعش عراق کے دارالحکومت پر قبضے کی تیاریاں کررہی تھی، جس کی معلومات ملنے پر یورپی اور عرب ممالک کے ساتھ ملکر کاروائیاں کی گئیں اور اسے کمزور کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش چار ماہ پہلے عراقی دارلحکومت بغداد پر قبضے کیلئے تیاریاں کر رہی تھی، جس کی معلومات ملنے پر یورپی اور عرب ممالک کے ساتھ ملکر کاروائیاں کی گئیں اور اسے کمزور کر دیا گیا۔ عالمی اقتصادی فورم پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ داعش سے کسی ایک ملک کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے، اس لئے ساری دنیا کو مل کر اس کیخلاف لڑنا ہو گا۔ جان کیری نے اعادہ کیا کہ امریکی فورسز داعش کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے طالبان کے حملوں کے باوجود پاکستانی بچوں کو تعلیم کا حصول جاری رکھنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 434660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434660/داعش-سے-کسی-ایک-ملک-کو-نہیں-پوری-دنیا-خطرہ-ہے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org