0
Saturday 24 Jan 2015 00:45

داعش سے کسی ایک ملک کو نہیں، پوری دنیا کو خطرہ ہے، جان کیری

داعش سے کسی ایک ملک کو نہیں، پوری دنیا کو خطرہ ہے، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش چار ماہ پہلے عراقی دارلحکومت بغداد پر قبضے کیلئے تیاریاں کر رہی تھی، جس کی معلومات ملنے پر یورپی اور عرب ممالک کے ساتھ ملکر کاروائیاں کی گئیں اور اسے کمزور کر دیا گیا۔ عالمی اقتصادی فورم پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ داعش سے کسی ایک ملک کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے، اس لئے ساری دنیا کو مل کر اس کیخلاف لڑنا ہو گا۔ جان کیری نے اعادہ کیا کہ امریکی فورسز داعش کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے طالبان کے حملوں کے باوجود پاکستانی بچوں کو تعلیم کا حصول جاری رکھنے پر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 434660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش