QR CodeQR Code

پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا

24 Jan 2015 21:07

اسلام ٹائمز: ایمرجنسی الرٹ سسٹم بالکل بلامعاوضہ ہے، اس لئے بیلنس کی کمی کی وجہ سے کوئی ایمرجنسی الارم مسترد نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے یوفون کے اشتراک سے محض ایک کلک کے ذریعے استعمال ہونیوالی ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ محکمہ پولیس کے آپریشنز کو سہولت فراہم کی جائے۔ اس نظام کو صوبے بھر کے سکولوں تک توسیع دی جائے گی۔ یہ نظام بالکل بلامعاوضہ ہے، اس لئے بیلنس کی کمی کی وجہ سے کوئی ایمرجنسی الارم مسترد نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے صرف جدید سمارٹ فونز استعمال کرنے کے بجائے کسی بھی موبائل فون پر یوفون کی سم کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے سکولوں اور دیگر اداروں کو اپنے یوفون نمبر رجسٹر کرانے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 434809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434809/پولیس-نے-یوفون-کے-اشتراک-سے-ایمرجنسی-الرٹ-سسٹم-کا-آغاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org