QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کیساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد زخمی

25 Jan 2015 13:34

اسلام ٹائمز: ایک اور کارروائی کے دوران قمبرخیل کے علاقے بازگڑھ میں فورسز نے ایک شدت پسند کے خالی گھر میں چھاپہ مارکر 500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا، قمبر خیل بازگڑھ میں کارروائی کے دوران 500 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمرود میں خاصہ دارفورس کی شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی، جس میں ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ایک اور کارروائی کے دوران قمبرخیل کے علاقے بازگڑھ میں فورسز نے ایک شدت پسند کے خالی گھر میں چھاپہ مارکر 500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 434920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434920/خیبر-ایجنسی-خاصہ-دار-فورس-کیساتھ-جھڑپ-میں-ایک-دہشتگرد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org