QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو طلب

25 Jan 2015 14:10

اسلام ٹائمز: علامہ وحید عباس کاظمی کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس 31 جنوری بروز ہفتہ شروع ہوگا اور یکم فروری کو دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 434955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434955/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کی-صوبائی-شوری-کا-دو-روزہ-اجلاس-31-جنوری-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org