QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے بچے سے زیادتی کا ملزم مقابلے میں مار دیا

26 Jan 2015 17:54

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران شعیب پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گرین ٹاؤن میں 7 سالہ معین کو زیادتی کے بعد پھندہ دے کر قتل کرنے والا 19 سالہ ملزم ساحر عرف شعیب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں مسلم ٹاؤن کے قریب ملزم نے پولیس اہلکار منور سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران شعیب پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس نے ملزم شعیب کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں گرین ٹاؤن کے رہائشی 7 سالہ معین کی لاش مسجد کے حجرے میں ملی تھی، ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ دوسری جانب ملزم کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے کیوں کہ جب وہ اسے عدالت لے کر جا رہے تھے اس کے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی جس کے باعث پولیس اہلکار سے اسلحہ چھیننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


خبر کا کوڈ: 435123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435123/لاہور-پولیس-نے-بچے-سے-زیادتی-کا-ملزم-مقابلے-میں-مار-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org