QR CodeQR Code

پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے، جنرل راحیل شریف

27 Jan 2015 19:52

اسلام ٹائمز: دورہ چین سے واپس آتے ہی پاک آرمی چیف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے منصوبوں کو سراہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ایجنسی کے دورہ کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین سے واپس آتے ہی مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے میں امن و استحکام اور جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف کو علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگے۔ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 435459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435459/پورے-فاٹا-کو-دہشتگردوں-سے-پاک-اور-خالی-کروائیں-گے-جنرل-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org