0
Tuesday 27 Jan 2015 19:52

پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے، جنرل راحیل شریف

پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ایجنسی کے دورہ کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ چین سے واپس آتے ہی مہمند ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں انہیں علاقے میں امن و استحکام اور جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل راحیل شریف کو علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے جاری آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دہشتگردی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہونگے۔ فاٹا کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پورے فاٹا کو دہشتگردوں سے پاک اور خالی کروائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 435459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش