QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر، مذاکرات پاکستان کی خواہش ضرور ہیں لیکن کمزوری نہیں، برجیس طاہر

28 Jan 2015 12:06

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی چینی پیشکش حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی چینی پیشکش حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل نہیں کر لیا جاتا تب تک روایتی اور ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کی خواہش ضرور ہے تاہم یہ پاکستان کی کمزوری نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے لیے قابل تشویش ہیں۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کا اب تک بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 435548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435548/مسئلہ-کشمیر-مذاکرات-پاکستان-کی-خواہش-ضرور-ہیں-لیکن-کمزوری-نہیں-برجیس-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org