0
Wednesday 28 Jan 2015 12:06

مسئلہ کشمیر، مذاکرات پاکستان کی خواہش ضرور ہیں لیکن کمزوری نہیں، برجیس طاہر

مسئلہ کشمیر، مذاکرات پاکستان کی خواہش ضرور ہیں لیکن کمزوری نہیں، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی چینی پیشکش حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل نہیں کر لیا جاتا تب تک روایتی اور ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کی خواہش ضرور ہے تاہم یہ پاکستان کی کمزوری نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پوری دنیا کے لیے قابل تشویش ہیں۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کا اب تک بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 435548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش