QR CodeQR Code

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استعفیٰ دے دیا

29 Jan 2015 12:47

اسلام ٹائمز:چودھری محمد سرور کچھ عرصے سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے جس کے باعث امکان تھا کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اب گورنر نے وزیراعظم کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری محمد سرور نے امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت کو پاکستان کی سفارتی ناکامی بھی قرار دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ چودھری محمد سرور نے کل ہی اپنا استعفی ایوان صدر کو بھجوا دیا تھا۔ چودھری محمد سرور کچھ عرصے سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے جس کے باعث امکان تھا کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اب گورنر نے وزیراعظم کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری محمد سرور نے امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت کو پاکستان کی سفارتی ناکامی بھی قرار دیا تھا۔ چودھری محمد سرور نے نذیر لارڈ سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد ہی استعفی دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمد اقبال خان یا سابق گورنر مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اسلام ٹائمز نے گورنر کے مستعفی ہونے کی خبر ایک ماہ قبل ہی شائع کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 435798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435798/گورنر-پنجاب-چودھری-محمد-سرور-نے-استعفی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org