0
Thursday 29 Jan 2015 12:47

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استعفیٰ دے دیا

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استعفیٰ دے دیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ چودھری محمد سرور نے کل ہی اپنا استعفی ایوان صدر کو بھجوا دیا تھا۔ چودھری محمد سرور کچھ عرصے سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے جس کے باعث امکان تھا کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اب گورنر نے وزیراعظم کے دباؤ پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری محمد سرور نے امریکی صدر اوباما کے دورہ بھارت کو پاکستان کی سفارتی ناکامی بھی قرار دیا تھا۔ چودھری محمد سرور نے نذیر لارڈ سمیت قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد ہی استعفی دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمد اقبال خان یا سابق گورنر مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اسلام ٹائمز نے گورنر کے مستعفی ہونے کی خبر ایک ماہ قبل ہی شائع کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 435798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش