QR CodeQR Code

بین الاقوامی پروازیں پاکستان سے گزرتے ہوئے ۲۴ ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پرواز کرینگی

30 Jan 2015 00:59

اسلام ٹائمز: فرانس ایئر لائن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے جانب سے درخواست کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ( ای اے ایس اے ) نے پاکستان کی حدود میں تمام بین الاقوامی پروازوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں ۲۴ ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پرواز نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی سول ایوی ایشن حفاظتی ایجنسی نے بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی حدود میں ۲۴ ہزار فٹ بلندی سے نیچے پرواز نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث فرانس ایئر لائن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے جانب سے درخواست کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ( ای اے ایس اے ) نے پاکستان کی حدود میں تمام بین الاقوامی پروازوں کو خبردار کیا ہے، کہ پاکستان کی حدود میں ۲۴ ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پرواز نہ کریں۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے وارننگ کا نوٹس ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 435950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/435950/بین-الاقوامی-پروازیں-پاکستان-سے-گزرتے-ہوئے-۲۴-ہزار-فٹ-زائد-بلندی-پر-پرواز-کرینگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org