QR CodeQR Code

سرد جنگ مسلح جنگ میں بدل سکتی ہے، امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے، سابق روسی صدر گورباچوف

30 Jan 2015 21:52

صحافی :

اسلام ٹائمز: روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گورباچوف نے کہا کہ امریکا دراصل روس کو سرد جنگ میں گھسیٹ چکا ہے، خدشہ ہے کہ یہ تنازع مزید نہ بڑھ جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو ایک نئی سرد جنگ میں گھسیٹ رہا ہے، فریقین کے جارحانہ انداز ایک مسلح جنگ کو مہمیز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات یوکرائنی تنازع کے حوالے سے کہی۔ روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گورباچوف نے کہا کہ امریکا دراصل روس کو سرد جنگ میں گھسیٹ چکا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ سرد جنگ ایک مسلح جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے کہ یہ تنازع مزید نہ بڑھ جائے۔ واضح رہے کہ امریکا ماسکو پر یوکرین میں مداخلت کا الزام لگا رہا ہے۔ گورباچوف نے مزید کہا کہ امریکا جنگلیوں والی سوچ رکھتا ہے اور دلدل میں دھنستا جا رہا ہے جس میں وہ ہمیں بھی گھسیٹ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 436074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436074/سرد-جنگ-مسلح-میں-بدل-سکتی-ہے-امریکا-جنگلیوں-والی-سوچ-رکھتا-سابق-روسی-صدر-گورباچوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org