QR CodeQR Code

ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیے، علامہ امین شہیدی

31 Jan 2015 12:45

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا شکار پور میں احتجاجی دھرنے سے خظاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں ڈھٹائی کیساتھ ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے شکار پور میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اور خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیئں، کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں ڈھٹائی کیساتھ ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے، سندھ حکومت نے بھی انتہائی بزدلی، نااہلیت اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، علاوہ ازیں علامہ امین شہیدی نے شکارپور کی دہشتگردی سے متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی کا دورہ کیا، اور شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے سانحہ کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت اور خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 436157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436157/ہمیں-پیسہ-نہیں-دہشتگرد-قاتل-اور-انکے-سرپرست-پھانسی-کے-پھندے-پر-چاہیے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org