0
Saturday 31 Jan 2015 12:45

ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیے، علامہ امین شہیدی

ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے شکار پور میں احتجاجی دھرنے میں شرکت کی، اور خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں پیسہ نہیں، دہشتگرد قاتل اور انکے سرپرست پھانسی کے پھندے پر چاہیئں، کالعدم فرقہ پرست تنظیمیں ڈھٹائی کیساتھ ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، انہیں کوئی روکنے والا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے، سندھ حکومت نے بھی انتہائی بزدلی، نااہلیت اور عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، علاوہ ازیں علامہ امین شہیدی نے شکارپور کی دہشتگردی سے متاثرہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی کا دورہ کیا، اور شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں انہوں نے سانحہ کے شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت اور خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 436157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش