QR CodeQR Code

دوران سیمینار رکن وفاق المدارس عربیہ انتقال کر گئے

2 Feb 2015 09:26

اسلام ٹائمز: مولانا عبدالمجید ملتان میں وفاق المدارس عربیہ کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران تکلیف محسوس ہوئی تو تقریر ختم کرکے دوبارہ صدارت کی نشست پر بیٹھ گئے۔ مولانا زبیر صدیقی کے ساتھ گفتگو کے دوران دل کا دورہ پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور وفاق المدارس عربیہ کی مجلس عاملہ کے رکن مولانا عبدالمجید لدھیانوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ مولانا عبدالمجید ملتان میں وفاق المدارس عربیہ کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران تکلیف محسوس ہوئی تو تقریر ختم کرکے دوبارہ صدارت کی نشست پر بیٹھ گئے۔ مولانا زبیر صدیقی کے ساتھ گفتگو کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔


خبر کا کوڈ: 436485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436485/دوران-سیمینار-رکن-وفاق-المدارس-عربیہ-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org