0
Monday 2 Feb 2015 09:26

دوران سیمینار رکن وفاق المدارس عربیہ انتقال کر گئے

دوران سیمینار رکن وفاق المدارس عربیہ انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر اور وفاق المدارس عربیہ کی مجلس عاملہ کے رکن مولانا عبدالمجید لدھیانوی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ مولانا عبدالمجید ملتان میں وفاق المدارس عربیہ کے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریر کے دوران تکلیف محسوس ہوئی تو تقریر ختم کرکے دوبارہ صدارت کی نشست پر بیٹھ گئے۔ مولانا زبیر صدیقی کے ساتھ گفتگو کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 84 سال تھی۔
خبر کا کوڈ : 436485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش