QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے قمر منصور کو ہٹا کر خالد مقبول صدیقی کو رابطہ کمیٹی کا نیا انچارج بنا دیا

2 Feb 2015 18:28

اسلام ٹائمز: عامر خان ملک بھر میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کرینگے، اسکے علاوہ ارشد حسین سے لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج کی ذمہ داریاں واپس لیکر مصطفیٰ عزیزی آبادی کو دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں کے انچارج قمر منصور اور ارشد حسین کی جگہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ خالد مقبول صدیقی کو نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عامر خان ملک بھر میں ایم کیو ایم کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ارشد حسین سے لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج کی ذمہ داریاں واپس لے کر مصطفیٰ عزیزی آبادی کو دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی کراچی اور لندن رابطہ کمیٹیوں کو تحلیل کرکے قمر منصور اور ارشد حسین کو ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 436646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436646/ایم-کیو-نے-قمر-منصور-کو-ہٹا-کر-خالد-مقبول-صدیقی-رابطہ-کمیٹی-کا-نیا-انچارج-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org