QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

2 Feb 2015 18:57

اسلام ٹائمز: برطانیہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لے کر انہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، اگر ہمارے کسی رہنما کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی اور اس کا مقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے برطانیہ سے ٹیلی فون پر کونسل کی کور کمیٹی کے رکن مفتی محمد حسیب قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دہشتگردی کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکومت نے دہشتگردوں کی پھانسیاں روک دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب دہشتگردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے، پنجاب میں دہشتگردی کے مراکز کیوں ختم نہیں کئے جا رہے؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم جماعتوں کے سامنے بے بس ہے، سیاسی جماعتیں کھل کر بتائیں کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا محب وطن عوام کے ساتھ، شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مل کر ایک آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد ہی امت کے مسائل کا حل ہے، یورپ کی اسلام دشمنی کی مزاحمت کے لئے اسلامی دنیا مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بزدلی امت  کے مسائل کا سبب ہے، حکومت نے ہمارے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لے کر انہیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، اگر ہمارے کسی رہنما کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی اور اس کا مقدمہ شہباز شریف  کے خلاف درج کرایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 436658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/436658/جنوبی-پنجاب-دہشتگردوں-کی-ا-ماجگاہ-بن-چکا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org