QR CodeQR Code

افضل گرو کو پھانسی دینے کا اقدام غلط تھا، ششی تھرور

10 Feb 2015 10:47

اسلام ٹائمز: سابق وزیر کا اعتراف جرم اس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 5 کانگریسی ارکان نے چند دن قبل ہی اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ 2013ء میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی دینا غلطی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ر ہنما اور سابق وزیر ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گرو کو پھانسی دینا غلط تھا جب کہ ان کے معاملے کو بھی غلط انداز میں دیکھا گیا۔ ٹوئٹر پر اینے ایک بیان میں کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ نہ صرف افضل گرو کو پھانسی دینے کا اقدام غلط تھا بلکہ ان کے معاملے کو بھی صحیح طریقے سے نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افضل گرو کو پھانسی دینے سے قبل نہ صرف ان کے خاندان سے آخری ملاقات کرانی چاہیے بلکہ ان کی لاش بھی ان کے خاندان کے حوالے کر دینی چاہیے تھی۔ ششی تھرور کا اعتراف جرم اس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 5 کانگریسی ارکان نے چند دن قبل ہی اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ 2013ء میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی دینا غلطی تھا۔ واضح رہے کہ افضل گرو کو 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 9 فروری 2013ء کو پھانسی دے دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 438959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/438959/افضل-گرو-کو-پھانسی-دینے-کا-اقدام-غلط-تھا-ششی-تھرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org