0
Tuesday 10 Feb 2015 10:47

افضل گرو کو پھانسی دینے کا اقدام غلط تھا، ششی تھرور

افضل گرو کو پھانسی دینے کا اقدام غلط تھا،  ششی تھرور
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ر ہنما اور سابق وزیر ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گرو کو پھانسی دینا غلط تھا جب کہ ان کے معاملے کو بھی غلط انداز میں دیکھا گیا۔ ٹوئٹر پر اینے ایک بیان میں کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ نہ صرف افضل گرو کو پھانسی دینے کا اقدام غلط تھا بلکہ ان کے معاملے کو بھی صحیح طریقے سے نہیں دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افضل گرو کو پھانسی دینے سے قبل نہ صرف ان کے خاندان سے آخری ملاقات کرانی چاہیے بلکہ ان کی لاش بھی ان کے خاندان کے حوالے کر دینی چاہیے تھی۔ ششی تھرور کا اعتراف جرم اس وقت سامنے آیا جب مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 5 کانگریسی ارکان نے چند دن قبل ہی اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ 2013ء میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی دینا غلطی تھا۔ واضح رہے کہ افضل گرو کو 2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 9 فروری 2013ء کو پھانسی دے دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 438959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش