QR CodeQR Code

امریکہ داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے تو بوکوحرام کے خلاف کیوں نہیں کر سکتا، نائجیریا

15 Feb 2015 07:42

اسلام ٹائمز: برطانوی اخبار کے مطابق صدر گڈ لک جوناتھن نے کہا کہ میرا ملک اس وقت سنگین مشکلات کا شکار ہے، ظاہر ہے ایسے نازک موقع پر دوستوں سے ہی مدد مانگی جاتی ہے، امریکا ہمارا دوست اور سپر پاور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ملک کو شدت پسند تنظیم بوکو حرام حملوں سے بچانے کیلیے عملی کردار ادا کرے۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرا ملک اس وقت سنگین مشکلات کا شکار ہے، ظاہر ہے ایسے نازک موقع پر دوستوں سے ہی مدد مانگی جاتی ہے، امریکا ہمارا دوست اور سپر پاور ہے، وہ داعش کے خلاف جنگ کر رہا ہے تو بوکوحرام کے خلاف کیوں نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں شدت پسند تنظیموں کا کردار بالکل یکساں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بوکو حرام کے سیکڑوں مسلح جنگجو ہمارے علاقوں میں گھس آئے ہیں، اب بھی امریکا سے مدد نہ مانگیں تو پھر کب مانگیں۔


خبر کا کوڈ: 440411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440411/امریکہ-داعش-کے-خلاف-جنگ-کر-رہا-ہے-بوکوحرام-کیوں-نہیں-سکتا-نائجیریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org