QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں ۱۰ ملزمان گرفتار

16 Feb 2015 02:16

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود آباد کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، جس میں ڈکیتی، بھتہ خوری میں ملوث دس ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمود آباد میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس پر سندھ رینجرز نے محمود آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 440536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440536/کراچی-رینجرز-کے-ٹارگٹڈ-ا-پریشن-میں-۱۰-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org