QR CodeQR Code

پوری قوم متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کریگی، پی ٹی آئی

17 Feb 2015 21:24

اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کا وفد لاہور میں پولیس لائنز کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے میو ہسپتال گیا، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکا ہے، جس کا خاتمہ ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز میں خود کش دھماکے کے بعد زخمیوں کی عیادت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅن کا وفد میوء ہسپتال پہنچ گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے عیادت کے لیے جانے والے رہنماﺅں میں چوہدری محمد سرور، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان شامل تھے۔ ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کیلئے ناسور بن چکا ہے، جس کا خاتمہ از حد ضروری ہے، جبکہ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور ملک دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔


خبر کا کوڈ: 440962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/440962/پوری-قوم-متحد-ہوکر-دہشتگردی-کا-مقابلہ-کریگی-پی-ٹی-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org