QR CodeQR Code

مذاکرات ختم، وارثان شہداء کمیٹی کا مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

18 Feb 2015 23:57

اسلام ٹائمز: لانگ مارچ کے شرکاء کیجانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جبکہ وارثان شہداء کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مزاکرات ختم ہونے کے بعد مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے، جسکے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لبیک یاحسینؑ لانگ مارچ کے شرکاء کی جانب سے نمائش چورنگی کراچی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جبکہ وارثان شہداء کمیٹی اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے، جس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ اس سے قبل دھرنے کے شرکاء سے علامہ سید علی مرتضٰی زیدی اور وارث شہید سہیل احمد شیخ نے خطاب کیا۔ دھرنے کے شرکاء نے علامہ حیدر عباس عابدی کی اقتداء میں باجماعت نماز مغربین ادا کی۔ احتجاجی دھرنے میں معروف نوحہ خوان علی صفدر رضوی اور معروف شاعر ظفر عباس ظفر نے شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ نماز باجماعت کے بعد وارثان شہداء کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کو مذاکراتی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے لبیک یاحسینؑ کے نعروں کے ساتھ وارثان شہداء کمیٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 441286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441286/مذاکرات-ختم-وارثان-شہداء-کمیٹی-کا-مطالبات-کی-منظوری-کیلئے-سندھ-حکومت-کو-24-گھنٹے-الٹی-میٹم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org