QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، پاک فوج اور حساس اداروں کی کارروائی، خطرناک دہشت گرد گرفتار

20 Feb 2015 20:18

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دہشت گرد ڈگی محلہ امام بارگاہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ ڈگی محلہ سے پاک فوج اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز کو موصولہ ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ڈگی محلہ میں علی الصبح پاک فوج کے کمانڈوز اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق دہشت گرد اسی علاقہ میں موجود مرکزی امام بارگاہ پر حملہ کی  منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ملا ہے۔


خبر کا کوڈ: 441749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/441749/ایبٹ-آباد-پاک-فوج-اور-حساس-اداروں-کی-کارروائی-خطرناک-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org