QR CodeQR Code

نواز شریف نے گلگت بلتستان کا میچ فکس کرنے کیلئے اپنے امپائر کھڑے کردیئے، عمران خان

22 Feb 2015 23:13

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے سربراہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برجیس طاہر کے بعد قراقرم بینک کے افسر نے وزیراعلیٰ بننے کیلئے چیف سیکریٹری کو چھٹی کی درخواست دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کا میچ فکس کرنے کیلئے اپنے امپائر کھڑے کردیئے، برجیس طاہر کے بعد قراقرم بینک کے افسر نے وزیراعلٰی بننے کیلئے چیف سیکرٹری کو چھٹی کی درخواست دے دی۔ کپتان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ قراقرم بینک کے افسر نے اپنے باس کا باس بننے کیلئے چھٹی کی درخواست دی ہے، انہوں نے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر نوازنے کا دعویٰ کیا۔ عمران خان نے دوٹوک کہا کہ دھاندلی کیخلاف عدالت جائیں گے اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے، کپتان نے مطالبہ کیا کہ یو اے ای میں 432 ارب روپے کی پراپرٹی خریدنے والے پاکستانیوں کے نام سامنے لائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 442272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442272/نواز-شریف-نے-گلگت-بلتستان-کا-میچ-فکس-کرنے-کیلئے-اپنے-امپائر-کھڑے-کردیئے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org