QR CodeQR Code

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی آٹھ روزہ مہم شروع

23 Feb 2015 21:39

اسلام ٹائمز: مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم کیلئے 478 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔ ضلع میں دو حصوں میں چلائی جانے والی 8 روزہ مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کوئٹہ کو 35 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام زونز میں انسداد پولیو کی مہم مجموعی طور پر 8 روز تک جاری رہیگی۔ مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم کیلئے 478 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم گذشتہ ہفتہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 442545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/442545/کوئٹہ-میں-انسداد-پولیو-کی-آٹھ-روزہ-مہم-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org