QR CodeQR Code

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی

25 Feb 2015 21:02

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق چالان اور گواہوں کی نشاندہی پر عدالت نے محسن بلوچ اور عابد کلو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنا دی، ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے صاحبزادے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں محسن بلوچ اور عابد کلو کو سزائے موت سنا دی ان پر ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین حیدر اور ان کے صاحبزادے ارسلان حیدر کو قتل کرنے کا الزام تھا، کیس کی جب سماعت شروع ہوئی تھی پولیس نے دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں چالان اور گواہوں کی نشاندہی پر عدالت نے محسن بلوچ اور عابد کلو مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو سزائے موت سنا دی۔


خبر کا کوڈ: 443123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443123/انسداد-دہشت-گردی-کی-خصوصی-عدالت-نے-لیاری-گینگ-وار-کے-2-کارندوں-کو-سزائے-موت-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org