QR CodeQR Code

یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے والے طالب علم خود جل گئے

26 Feb 2015 15:48

اسلام ٹائمز: پشاور یونیورسٹی میں انصاف سٹوڈنٹس کے طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، کہ ان میں سے کچھ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے کی کوشش کی، پتلوں کو لگائی جانے والی آگ دو طلباء کی یونیفارم میں بھی لگ گئی، جس سے وہ شدید جھلس گئے۔


اسلام ٹائمز۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے دو طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں یونیفارم جلاتے ہوئے خود جھلس گئے۔ پشاور یونیورسٹی میں انصاف سٹوڈنٹس کے طلباء یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ ان میں سے کچھ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے پتلے جلانے کی کوشش کی، پتلوں کو لگائی جانے والی آگ دو طلباء کی یونیفارم میں بھی لگ گئی، جس سے وہ شدید جھلس گئے۔ دونوں طلباء کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ایک طالبعلم کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو بری طرح جھلس گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 443357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443357/یونیورسٹی-انتظامیہ-کے-پتلے-جلانے-والے-طالب-علم-خود-جل-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org