QR CodeQR Code

21 ویں ترمیم سامراجی طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے، محمود الحسن

27 Feb 2015 12:21

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد تحصیل چک جھمرہ کے امیر قاری محمد اسماعیل اور جنرل سیکرٹری محمود الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشت گردی کو مدرسوں کے سر تھونپ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی فیصل آباد کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مدرسے کئی صدیوں سے اسلامی تعلیم و تربیت کے درخشندہ ستارے ہیں، 21 ویں آئینی ترمیم سامراجی طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد تحصیل چک جھمرہ کے امیر قاری محمد اسماعیل اور جنرل سیکرٹری محمود الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مثبت جمہوری کردار پر یقین رکھتی ہے، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کو اسلامی نظام کے تحت چلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کو مدرسوں کے سر تھونپ کر اپنی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 443561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443561/21-ویں-ترمیم-سامراجی-طاقتوں-کو-خوش-کرنے-کی-کوشش-ہے-محمود-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org