QR CodeQR Code

گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کے گرد پولیس کا گھیرا تنگ

28 Feb 2015 00:45

اسلام ٹائمز: نانگا پربت پر غیرملکیوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد گلگت جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کرکے انہیں مناور کے مقام پر گھیرے میں لے لیا، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے گلگت جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ مذکورہ دہشت گرد گزشتہ روز گلگت جیل سے فرار ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کر کے انہیں مناور کے مقام پر گھیرے میں لے لیا ہے۔ جہاں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں میں سانحہ نانگا پربت کے مجرم حبیب الرحمان اور لیاقت شامل ہیں۔ پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 443799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/443799/گلگت-جیل-سے-فرار-ہونے-والے-دہشتگردوں-کے-گرد-پولیس-کا-گھیرا-تنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org