QR CodeQR Code

عالمی یوم خواتین، جماعت اسلامی عشرہ سیدہ خدیجة الکبریٰ منائے گی

2 Mar 2015 09:49

اسلام ٹائمز: ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے المرکز الاسلامی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ سیدہ خدیجۃ الکبری ؓ کے دوران آپ ؓکی سیرت مطہرہ پر لٹریچر، ہینڈ بلز کی تقسیم، پوسٹر، سٹکرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے 8 مارچ، عالمی یوم خواتین کو امہات المومنین ؓ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل آباد سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق جماعت کے زیر اہتمام یکم سے 10 مارچ تک عشرہ سیدہ خدیجۃ الکبری ؓ منایا جائے گا۔ جماعت شعبہ خواتین فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ سیدہ خدیجۃ الکبری ؓ کے دوران آپ ؓکی سیرت مطہرہ پر لٹریچر، ہینڈ بلز کی تقسیم، پوسٹر، سٹکرز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 444292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444292/عالمی-یوم-خواتین-جماعت-اسلامی-عشرہ-سیدہ-خدیجة-الکبری-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org