QR CodeQR Code

کوئٹہ پولیو مہم سکیورٹی کی عدم فراہمی کیوجہ سے ملتوی

2 Mar 2015 21:10

اسلام ٹائمز: دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17 زونز میں دو لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانا تھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے شروع ہونے والا دوسرا مرحلہ مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونا تھا۔ تاہم پولیو کے رضا کاروں اور موبائل ٹیموں کو مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17 زونز میں دو لاکھ 15 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانا تھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 444334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/444334/کوئٹہ-پولیو-مہم-سکیورٹی-کی-عدم-فراہمی-کیوجہ-سے-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org