QR CodeQR Code

حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے خلاف لبنان میں احتجاج

5 Mar 2015 21:30

اسلام ٹائمز: فلسطین کی یوتھ اینڈ سپورٹس فاؤنڈیشن نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پوری فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے بھی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بیروت میں مصری عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ہوا۔ واضح رہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے شدید عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لبنان میں بھی عوام نے مصری عدالت کے فیصلے کو اسرائیل نوازی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی، ہزاروں لبنانی شہریوں نے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قبل ازیں فلسطین کی یوتھ اینڈ سپورٹس فاؤنڈیشن نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پوری فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے بھی فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 445145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445145/حماس-کو-دہشت-گرد-قرار-دینے-کے-خلاف-لبنان-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org