QR CodeQR Code

سکیورٹی فورسز کی کاروائی، سرائے نورنگ سے طالبان کمانڈر گرفتار

6 Mar 2015 15:18

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بنوں کے قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر رسول خان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے قریبی علاقے سرائے نورنگ سے کالعدم تحریک طالبان کا مقامی کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے سرائے نورنگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی طالبان کمانڈر کو گرفتار کیا۔ فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بنون کے قریبی علاقے سرائے نورنگ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر رسول خان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ طالبان کمانڈر سے 100 شناختی کارڈز اور تین جعلی پاسپورٹ بھی برآمد کر لیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈر فاٹا اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔


خبر کا کوڈ: 445276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445276/سکیورٹی-فورسز-کی-کاروائی-سرائے-نورنگ-سے-طالبان-کمانڈر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org