QR CodeQR Code

امریکہ، کانگریس کی سابق اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب امریکا کی تذلیل ہے

6 Mar 2015 19:49

اسلام ٹائمز: گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انتہائی نرم شرائط پر ایران کو جوہری سرگرمیاں ترک کرنے پر راضی کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں اپنے قیام کے دوران نیتن یاہو سے کسی بھی اعلی امریکی عہدیدار نے ملاقات نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کو امریکا کی تذلیل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جائے اور اس سلسلے میں نیتن یاہو نے امریکی صلاحیتوں پر شک کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ انتہائی نرم شرائط پر ایران کو جوہری سرگرمیاں ترک کرنے پر راضی کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں اپنے قیام کے دوران نیتن یاہو سے کسی بھی اعلی امریکی عہدیدار نے ملاقات نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 445353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/445353/امریکہ-کانگریس-کی-سابق-اسپیکر-نے-کہا-ہے-کہ-اسرائیلی-وزیراعظم-نیتن-یاہو-کا-خطاب-امریکا-تذلیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org