QR CodeQR Code

امریکا بھارت کو ریجنل پاور بنانا چاہتا ہے،ملک عماد

19 Nov 2010 22:58

اسلام ٹائمز:وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ امریکا کی بھارت کیلئے سکیورٹی کونسل میں مستقل نشست کی حمایت پر پاکستان کو شدید اعتراض اور تحفظات ہیں


کالاباغ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نواب زادہ ملک عماد خان نے کہا ہے کہ امریکا بھارت کو ریجنل پاور بنانا چاہتا ہے،سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل نشست سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔کالا باغ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی بھارت کیلئے سکیورٹی کونسل میں مستقل نشست کی حمایت پر پاکستان کو شدید اعتراض اور تحفظات ہیں۔
نواب زادہ ملک عماد خان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت کے دو طرفہ تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں،امریکا کو بھارت کی طرح پاکستان سے بھی سول ایٹمی معاہدہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے خلاف سول ایٹمی معاہدہ سے بھارت کی اسلحہ کی دوڑ میں تیزی آئے گی،جو پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔ملک عماد خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے،تاہم ہمارا میڈیا بھی ابہام پیدا کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 44537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/44537/امریکا-بھارت-کو-ریجنل-پاور-بنانا-چاہتا-ہے-ملک-عماد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org