QR CodeQR Code

اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا بھرم خاک میں مل گیا ہے، شیخ نعیم قاسم

10 Mar 2015 15:47

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج مزاحمتی قوت اور حزب اللہ ایک حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس کا مستقبل مقبوضہ علاقوں کی آزادی کو حقیقی شکل میں پیش کرنا اور مسلسل کامیابی حاصل کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور اس کی ہیبت کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کہ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ فلسطین، بیت المقدس اور استقامتی قوت کے منصوبے کا مرکزی نقطہ ہے، کہا کہ اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا اس کا بھرم خاک میں مل گیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج مزاحمتی قوت اور حزب اللہ ایک حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس کا مستقبل مقبوضہ علاقوں کی آزادی کو حقیقی شکل میں پیش کرنا اور مسلسل کامیابی حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے راستے کو جاری رکھنا ہوگا، تاکہ خدا کے فضل و کرم سے ہمہ گیر اور عظیم کامیابی حاصل ہو۔


خبر کا کوڈ: 446283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/446283/اسرائیل-کا-طلسم-ٹوٹ-چکا-ہے-اور-ناقابل-شکست-رہنے-بھرم-خاک-میں-مل-گیا-شیخ-نعیم-قاسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org