0
Tuesday 10 Mar 2015 15:47

اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا بھرم خاک میں مل گیا ہے، شیخ نعیم قاسم

اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا بھرم خاک میں مل گیا ہے، شیخ نعیم قاسم
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور اس کی ہیبت کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کہ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حزب اللہ فلسطین، بیت المقدس اور استقامتی قوت کے منصوبے کا مرکزی نقطہ ہے، کہا کہ اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا اس کا بھرم خاک میں مل گیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج مزاحمتی قوت اور حزب اللہ ایک حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس کا مستقبل مقبوضہ علاقوں کی آزادی کو حقیقی شکل میں پیش کرنا اور مسلسل کامیابی حاصل کرنا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے راستے کو جاری رکھنا ہوگا، تاکہ خدا کے فضل و کرم سے ہمہ گیر اور عظیم کامیابی حاصل ہو۔
خبر کا کوڈ : 446283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش