QR CodeQR Code

رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی

12 Mar 2015 22:41

اسلام ٹائمز: ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز سے 3 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، نائن زیرو سے انتہائی جدید ہتھیاروں سمیت بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں ملی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارنے کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز سے 3 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مزید گرفتار افراد میں سزائے موت کے مجرمان سمیت اہم ملزمان بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نائن زیرو سے 130 جدید ہتھیاروں سمیت بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں، جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ انتہائی جدید تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 447019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447019/رینجرز-نے-نائن-زیرو-پر-چھاپے-کی-ابتدائی-رپورٹ-وزارت-داخلہ-کو-ارسال-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org