QR CodeQR Code

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کر لیا گیا

13 Mar 2015 01:17

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اٹھارہ مارچ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ میں ترمیم کی تجویز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نو ماہ کی طویل وقفہ کے بعد اٹھارہ مارچ کو طلب کر لیا گیا، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اٹھارہ مارچ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پٹرولیم پالیسی دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ میں ترمیم کی تجویز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ نئی مردم شماری کا فیصلہ بھی متوقع ہے، اجلاس میں بلوچستان حکومت کی تین اداروں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ایس این جی پی ایل کے بیس فی صد شیئرز کی فیس ویلیو پرائس دینے کے مطالبے کا جائزہ لیا جانے کا امکان ہے، آئینی طور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہر نوے دن بعد بلانا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 447055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447055/مشترکہ-مفادات-کونسل-کا-اجلاس-18-مارچ-کو-طلب-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org