QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد رہا

13 Mar 2015 19:21

اسلام ٹائمز: رینجرز سے رہائی پانے والوں میں سیکیورٹی کمپنی کے 5 محافظوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شامل ہیں، رہا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے، 3 افراد کو گزشتہ روز ہی رہا کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد رہائی پانے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ رینجرز نے 2 روز قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا ہے، جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ رینجرز سے رہائی پانے والوں میں سیکیورٹی کمپنی کے 5 محافظوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر پارٹی کے مرکزی رہنماء عامر خان سمیت درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے 3 کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 447186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447186/ایم-کیو-کے-مرکز-نائن-زیرو-سے-حراست-میں-لئے-گئے-مزید-19-افراد-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org