QR CodeQR Code

سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر الیکشن میں تاخیر کا باعث بننے والا صدارتی حکمنامہ واپس

13 Mar 2015 23:22

اسلام ٹائمز: صدر مملکت نے پانچ مارچ کے سینیٹ انتخابات سے محض ایک روز قبل رات گئے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا تھا جس کے تحت فاٹاکی نشستوں پر ارکان کے چناؤ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر الیکشن میں تاخیر کا باعث بننے والا صدارتی حکم نامہ واپس لے لیا، وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فاٹا کی سینیٹ نشستوں پر انتخاب سے متعلق 4 مارچ کو جاری کئے گئے صدارتی آرڈر کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کا پرانا طریقہ کار ہی لاگو ہوگا جس میں فاٹا کے ایک رکن اسمبلی کو چار ووٹ دینے کا اختیار ہوگا۔ صدر مملکت نے پانچ مارچ کے سینیٹ انتخابات سے محض ایک روز قبل رات گئے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا تھا جس کے تحت فاٹاکی نشستوں پر ارکان کے چناؤ کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 447228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/447228/سینیٹ-میں-فاٹا-کی-نشستوں-پر-الیکشن-تاخیر-کا-باعث-بننے-والا-صدارتی-حکمنامہ-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org