0
Friday 13 Mar 2015 23:22

سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر الیکشن میں تاخیر کا باعث بننے والا صدارتی حکمنامہ واپس

سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر الیکشن میں تاخیر کا باعث بننے والا صدارتی حکمنامہ واپس
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر الیکشن میں تاخیر کا باعث بننے والا صدارتی حکم نامہ واپس لے لیا، وزارت قانون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فاٹا کی سینیٹ نشستوں پر انتخاب سے متعلق 4 مارچ کو جاری کئے گئے صدارتی آرڈر کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخاب کا پرانا طریقہ کار ہی لاگو ہوگا جس میں فاٹا کے ایک رکن اسمبلی کو چار ووٹ دینے کا اختیار ہوگا۔ صدر مملکت نے پانچ مارچ کے سینیٹ انتخابات سے محض ایک روز قبل رات گئے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا تھا جس کے تحت فاٹاکی نشستوں پر ارکان کے چناؤ کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 447228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش